عمران خان کو لائیو دکھانا قانون کی خلاف ورزی نہیں، جسٹس اطہر من اللہ

221

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے نیب ترامیم کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ  سابق چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو لائیو دکھانا قانون کی خلاف ورزی نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ نے 13 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ میں تحریر کیا ہے کہ کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے، بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے براہ راست نشر کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نیب ترامیم کیس کی 31 اکتوبر 2023 اور رواں سال 14 مئی کی سماعت براہ راست نشر ہوئی، بے نظیر اور نواز شریف بھی کوئی عام مجرم نہیں تھے، ان دونوں کو بھی ریاستی طاقت کے غلط استعمال کا سامنا کرنا پڑا، دونوں رہنما کے خلاف غیر منتخب لوگوں کی جانب سے بغیر شواہد کرپشن کے مقدمات بنائے گئے تھے۔