عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس سے بری

253

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس سے بری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں سزا کی خلاف اپیلوں پر مختصر فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

 عمران خان ،شاہ محمود قریشی کی وکلا اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

فیصلے سنائے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت ،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، شاندانہ گلزار ،علی محمد خان، اور فیصل جاوید کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے 30 جنوری کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کا حکم سنایا تھا۔