عمران خان کے متعلق کیسز میں چیف جسٹس بینچ کا حصہ نہیں بنیں ، پی ٹی آئی کا مطالبہ

264

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف  نے چیف جسٹس آف پاکستان  قاضی فائز عیسیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارٹی اور اس کے بانی عمران خان سے متعلق کیسز کی سماعت کرنے والے بنچوں سے خود کو بیینچ میں شامل نہیں کریں ۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کی جانب سے تعصب اور غیر جانبداری کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کو  اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیئے اور الزام لگایا کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے ان کے مقدمات کی سماعت کا منصفانہ ٹرائل پر ’’منفی اثر‘‘ پڑتا ہے۔

یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب سپریم کورٹ 3 جون کو سنی اتحاد کونسل (SIC) کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت  کرے گی۔ چیف جسٹس بنچ کی سربراہی کریں گے۔ جسٹس مسرت ہلالی بیماری کے باعث کیس کی سماعت کے لیے پیش نہیں ہوں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے دیگر سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق فیصلہ معطل کردیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے اور ہم ای سی پی اور پی ایچ سی کے فیصلے معطل کر رہے ہیں۔

ایک روز قبل، عمران خان بھی قومی احتساب (نیب) آرڈیننس 1999 میں ترمیم سے متعلق کیس میں چیف جسٹس عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔