اسلام آباد: وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کے برعکس پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.74 روپے جبکہ ڈیزل 3.84 پیسے کم کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں صرف چار روپے 74 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، نوٹی فکیشن کے آئندہ پندہ روز کیلیے جاری ہوا ہے۔
پیٹرول کی قیمت 4.74 روپے کم ہونے کے بعد 268 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل 3.84 روپے کم ہونے کے بعد فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کم کرنے کا بیان دیا تھا، وزارت خزانہ کی جانب سے 4روپے کم ہونے کے نوٹی فکیشن پر واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔