کابل: پاکستان سے گزشتہ دو روزکے دوران 900 سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس آئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزارت برائے مہاجرین وطن واپسی نے کہا ہے کہ مہاجرین طورخم اور اسپن بولدک کے سرحدی کراسنگ پوائنٹس کے ذریعے واپس آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کی جانب سے کراسنگ پوائنٹس پر واپس آنے والے خاندانوں کو عارضی پناہ گاہوں اور دیگر ضروری امداد سمیت سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 21 مارچ سے رواں سال 19 مارچ تک 15 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران سے واپس آچکے ہیں۔