سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کے 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل

255
Supreme Court

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 13 رکنی فل کورٹ بینچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے اور سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین جون کو ہو گی۔ سنی اتحاد کونسل پر فل کورٹ تشکیل دینے کا فیصلہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

 قبل ازیں اسپیکر کے پی اسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جبکہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا جسے پشاور ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔