مسئلہ فلسطین کے 2 ریاستی حل کے عزم سے پیچھے ہٹنا نہیں چاہئے، چینی صدر

323

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کا کہنا  ہے کہ جنگ غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہنی چاہیے، انصاف ہمیشہ کے لیے غائب نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی 2 ریاستی حل کے عزم سے پیچھے ہٹنا چاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ مشرق وسطی میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں تاہم یہاں جنگ ابھی بھی جاری ہے۔ گزشتہ اکتوبر سے فلسطین اسرائیل تنازع تیزی سے پھیلا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ایک ایسی فلسطینی آزاد ریاست کے قیام کی چین بھرپورحمایت کرتا ہے جسے 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر مکمل خودمختاری حاصل ہو اور جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو، چین اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی تائید کرتا ہے اور زیادہ وسیع بنیاد، مستند اور موثر عالمی امن کانفرنس کا بھی حامی ہے۔