راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی درخواست پر بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے فون پر بات کرانے اور بشری بی بی سے ملاقات اور خون کے نمونے شوکت خانم اسپتال بجھوانے کیلئے درخواست دائر کی تھی، جس پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پمز کے ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لیں گے جبکہ بشری بی بی کا مقدمہ فاضل عدالت میں نہیں، ملاقات کیلئے درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کی جائے۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کچھ ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں ، جہاں بیٹوں سے ملنے پر پابندی عائد تھی، لیکن اب عدالت نے بیٹوں سے فون پربات کرنے کی اجازت دی ہے۔