پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

388
protect merchant ships

کراچی:پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرولنگ کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن کیا اور اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرلی۔

سمندر کے راستے اسمگلنگ کے دوران ضبط کی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالر بتائی جاتی ہے۔

پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ پاکستان نیوی کے بحری جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرولنگ پر سمندر میں منشیات اسمگلنگ، بحری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔