اوٹاوا: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کینیڈین چیف جسٹس رچرڈ ویگنر سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں عدالتی تعاون اور دو طرفہ تعلقات میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ججوں نے عدالتی تعلیم اور تربیت کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور ججوں اور عدالتی افسران کے تبادلے کا پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ججز نے عدالتی نظام میں غیر کانبداری اور دیانتداری کے بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد قانونی نظام میں گہری سمجھ پر پیدا کرنا پہے۔