پشاور: بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں نے موٹروے بندکردی

274

پشاور: ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری بہت پریشان ہیں جس کے باعث شہریوں نے موٹروے ایم ون بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیدنگ ناقابل برداشت حد تک بڑھ گئی ہے، تاہم شہریوں نے موٹروے ایم ون بند کردی جس سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا اور آج دوپہر 12 بجے کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں گرمی کے ساتھ بجلی کی بندش بھی عروج پر ہے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی طویل بندش سے عوام مزید پریشان ہیں۔