وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

458
unannounced load shedding

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر کل 28مئی کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں تمام متعلقہ وزرا، بیوروکریسی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف شدید گرمی کے دوران لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر اہم فیصلہ کریں گے۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اجلاس کو وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے موقف پر بھی وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور گرمی کے ساتھ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اہم اجلاس دن 12 بجے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بجلی کی طلب و رسد اور لوڈشیڈنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔ بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائیگا، اجلاس میں صوبوں میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔