کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کو عام تعطیل کے اعلان کے بعد کراچی کے تاجروں نے کل مارکٹیں روٹین کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا ہے کہ کراچی کے تجارتی مراکز کل معمول کے مطابق کھلیں گے، شدید کاروباری مشکلات کا شکار تاجر تعطیل کا شکار نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یوم تکبیر ملکی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے تاجر بھر پور طریقے سے منائیں گے، پاکستان ہمارا وطن ہے ، اس کے خاطر سب کچھ قربان کرنا جانتے ہیں، پاکستان پر بری نظر ڈالنے والوں کے لیے ہماری پاک فوج کے جوان ہی کافی ہیں۔