کراچی:وفاقی حکومت کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کو عام تعطیل کے اعلان کے بعد جامعہ کراچی نے تمام امتحانات ملتوی کردئیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز کے چئیرمین حیدر علی نے سندھ میں بورڈز امتحانات کو شیڈول کے مطابق رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرچے منسوخ کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔