اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ مذاکرات سے مسائل کا حل نکالیں،اس وقت ملک جس خطرناک صورتحال کی طرف جا رہا ہے ، با اختیار فریقین کو اس کا حل نکالنا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی بروقت اہم فیصلے لینے کے ماہر ہیں،میرا ان سے ایک سال سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، میرے خیال میں اس وقت کوئی ایک فریق بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت ٹکرائو چل رہا ہے لیکن کیمرے کی نظر سے دور بات چیت کرنے کی ضرورت ہے،ملک میں مذاکرات کی ضرورت ہے،بانی پی ٹی آئی سے میرا ایک سال سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،ملک کی خاطر کسی کو حالات اتنے دور تک لے جانے کی ضرورت نہیں،بانی پی ٹی آئی بروقت اہم فیصلے لینے کے ماہر ہیں،حکومت پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ مذاکرات سے مسائل کا حل نکالیں۔