وزیرخزانہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، پاکستان کے معاشی مستقبل پر گفتگو

247

اسلام آباد: وزیر خزانہ سے امریکی سفیر نے ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان کے معاشی مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

خبر رساں  ایجنسی کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات  کی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری، تجارت اور اقتصادی تعلقات کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے پاکستان  میں حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی معاشی اصلاحات کی پالیسی کے لیے امریکی حمایت کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر تکنیکی اور ترقیاتی معاملات میں کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ اور پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے ایک مضبوط شراکت دار بھی ہے۔