اسلام آباد: کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
اسلام آباد میں آج پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں نے وزیرِ اعظم سے الگ الگ ملاقات کی۔
وزیراعظم سے ملاقات میں کویتی سفیر نے امیر کویت کا ایک خط پیش کیا جس میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔
قطر کے سفیر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی طرف سے ایک خط پہنچایا جس میں وزیراعظم کی طرف سے باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت قبول کی گئی۔