بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے،  ترجمان تحریک انصاف

185

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور پارٹی ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ میرے اوپر حملہ پھر ہمارے سیکریٹریٹ پر نقب لگائے جانے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ   گزشتہ دنوں یو این کا وفد بیٹھا تھا تو انہوں نے ہم پر اچانک حملہ کردیا، یو این کی گاڑی بھی چیک کی گئی تھی، ان کے اندر کی نفرت ختم نہیں ہورہی، دو سال سے ہم ریاست کے فاشزم میں جی رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  9 مئی کے اوپر صرف ڈرامے بازی ہورہی ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ ان کے پاس اب ایک ہی راستہ رہ گیا ہے کہ اب ہمیں یہ قتل کر دیں، اب ایسا لگتا ہے کہ آئے روز تابڑ توڑ حملوں کے بعد یہ واقعی قتل  کرنے کی سازش کریں۔

ترجمان کا کنا تھاکہ   ہمارے مخالفین کو  احکامات کہیں اور سے آتے ہیں اور یہ لوگ ٹاؤٹ ہیں، میرے کیس میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی گئیں، لیکن ہمارا کوئی فرد گرفتار کرلیں تو فوری دہشت گردی کی دفعہ لگا کر ایف آئی آر درج کی جاتی ہے۔