متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی یقین دھانی

312
investment in Pakistan

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر مختص کردیے۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی سرکاری خبر ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان میں اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر مختص کرنےکا اعلان کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ اعلان آج اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمدبن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیںhttps://www.jasarat.com/2024/05/23/shehbaz-sharif-95/

حکومتی اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر دفاع خواجہ آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ شریک تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز منصوبوں، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔