برطانوی  وزیراعظم  کا  4 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان

416

لندن :برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے 4 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام ووٹ کے ذریعے اپنے مستقبل کا انتخاب کریں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں ایک،ایک ووٹ کے لیے جدوجہد کروں گا، میں اعتماد حاصل کروں گا اور آپ کو ثابت کرکے دکھاؤں گا کہ میری قیادت میں صرف کنزرویٹو پارٹی کی حکومت ہی بڑی محنت سے حاصل کیا گیا۔

انہوں نے لیبرپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارمر آسان راستہ اپناتا ہے اور ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں،  جس کے نتیجے میں ان کے ساتھ مستقبل صرف غیرواضح ہوسکتا ہے۔