ٹیریان وائٹ کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی گئی

226
عمران خان کا سرچ وارنٹ منسوخی کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمور جہانگیری کی سربراہی میں، جسٹس ارباب محمد طاہر ، جسٹس سمن رفعت امتیاز پر مشتمل 3 رکنی لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہلی درخواست پر سماعت کی۔

جس سلسلے میں درخواست گزار شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل حامد علی شاہ اور عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

 بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے طے ہو چکا ہے، فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی ہو چکا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ اس فائل میں ایک بند لفافہ ہے وہ کھولیں، دو ججز کا فیصلہ ہے، 2 ججز درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے چکے ہیں۔

وکیل درخواست گزار حامد علی شاہ نے کہا مجھے معاونت کے لیے کچھ وقت چاہیے، میں فیصلہ دیکھ کر ہی عدالت کی معاونت کر سکتا ہوں۔

عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے لیے درخواست پہلے ہی بینچ خارج کر چکا ہے اور اکثریتی فیصلہ پہلے ہی آچکا ہے