عمران خان پر حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

224
transferred

گوجرانوالہ: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عمران خان پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق فرد جرم مرکزی ملزم نوید ، ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر عائد کی گئی، تینوں ملزمان نے صحت جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

بعدازاں عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے بعد سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔