ایران میں صدارتی انتخابات 28جون کو  ہونگے

248

تہران: ایران کے عبوری صدر محمد مخبر نے صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے عبوری صدر محمد مخبر کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہاں نے ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو کرائے جانے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ الیکشن 50دن کی مدت میں منعقد کئے جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران میں الیکشن ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان محسن اسلامی نے اعلان کیا کہ آئندہ 28جون کو صدارتی الیکشن کے انعقاد کی تاریخ کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔

صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن 30مئی سے 3جون تک ہوگی، جبکہ صدارتی انتخابات کی مہم 12سے27جون تک چلائی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی آئین کا آرٹیکل 131ملک میں صدارتی عہدہ خالی ہونے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے رہنمائی کرتا ہے۔

اس آرٹیکل میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ جمہوریہ کے صدر کی موت، اس کی برطرفی، اس کے مستعفی ہونے، دو ماہ تک غیر حاضر یا بیمار رہنے، صدارت کی مدت ختم ہونے پررکاوٹوں یا دیگر مشکلات کے باعث نیا الیکشن نہ ہونے کی صورت میں نائب صدر سپریم لیڈر کی رضامندی سے صدر کا عہدہ سنبھال لے گا۔