پاکستان کا ایک اور جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بیجھنے کا اعلان

548
satellite launched

 اسلام آباد: اسپارکو نے ایک اور جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 مئی کو چین کی نیشنل اسپیس ایجنسی کے تعاون سے  اپنا دوسرا سیٹلائٹ خلا میں بھیجیں گے جو پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں نے چینی شراکت داری سے تیار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ فائیو جی کوریج کے لیے معاون ثابت ہوگا، اس کی مدد سے ٹیلی ایجوکیشن، ٹیلی میڈیسن اور آن لائن سرگرمیوں کی کوریج بہتر ہوجائے گی، 30 مئی کو لانچ ہونے والا سیٹلائٹ پندرہ سال کیلیے ہوگا۔

سپارکو کے مطابق  2027 میں پاک سیٹ ٹو سیٹلائٹ لانچ کردیا جائے گا، اس وقت مواصلاتی رابطے کے حوالے سے پاکستان کا ایک سیٹلائٹ خلا میں موجود ہے، 2026 میں پاکستان کے پہلے سیٹ ون آر کی مدت ختم ہورہی ہے۔