کراچی :کے ایم سی یونائٹڈ ورکرز کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 41 پراجیکٹ 1 کے ممبران نے کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ اور کرپٹ عناصر جہانزیب بلوچ،ندیم شیخ ،یاسر جدون او مرتضیٰ کاسمانی کے خلاف احتجاج کیا۔
کے ایم سی یونائٹڈ ورکرز کے ممبران نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ رجسٹرار آفس ہر 2 ماہ بعد ایک نیا لیٹر ایشو کر کے 2 ماہ کا وقت بڑھا دیتاہے، جس وجہ سے سوسائٹی میں الیکشن کا عمل وہی کا وہی موجود ہے،اس کے علاوہ جہانزیب بلوچ سمیت دیگر لوگ سوسائٹی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے غبن کرنے میں ملوث ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ان کرپٹ عناصر کا سوسائٹی کے ہیڈ آفس میں بیٹھنے کا مقصد سوسائٹی کے امینیٹی پلاٹ کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنا ہے جو کہ رجسٹرار اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ان کرپٹ عناصر کو سوسائٹی ممبران سوسائٹی ہیڈ آفس میں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ڈپارٹمنٹ ان کرپٹ عناصر کو سوسائٹی کے ہیڈ آفس میں بیٹھانے سے باز رہے ور نہ ممبران اپنے احتجاج کو مزید بڑھانے کا قانونی حق رکھتے ہیں ۔