کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے ہیٹ ویوز کی لپیٹ میں آگئے

442
Good news for citizens

کراچی : سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے، نواب شاہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ کو کراچی میں بھی پارہ 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں آج (اتوار) موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

 20 مئی سے 27 مئی تک انتہائی سندھ اور پنجاب کے کچھ شہر شدید ہیٹ ویوز کی لپیٹ  میں رہیں گے ، درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک بھی بڑھ سکتا ہے۔

سندھ کے چیف میٹرولوجیکل آفیسر ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں چند روز تک گرم موسم جاری رہے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سندھ، جنوبی اور شمالی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی توقع ہے، کراچی جیسے ساحلی شہروں میں بھی سات یا آٹھ دن تک موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا۔

کراچی میں اربن ہیٹ آئی لینڈ (یو ایچ آئی) کے اثر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ کم سے کم درجہ حرارت 27 اور 29 سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے، جو کہ گنجان آباد علاقوں کے لیے ناقابل برداشت ہو جاتا ہے ۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ شہری کاری اور سبزہ زاری کی کمی سے اور دوسرا درختوں کی کٹائی کی وجہ سے   شہر میں  رات  کو  درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کنکریٹ دن میں گرمی کو روکتا ہے اور رات کو گرمی چھوڑتا ہے، جس سے انوائرمنٹ پر برا اثر پڑتا ہے اس لیے کراچی میں رات کو درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے   ۔

انہوں نے کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کی ایک اور نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ  عمارات، مکانات، فرش اور دیگر ڈھانچے سے خارج ہونے والی گرمی ماحول میں پھنسی رہتی ہے، اور ٹھنڈی سمندری ہوا کے باوجود، یہ رجحان شہر کو گرم رکھتا ہے۔