نیویارک: پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں اموات کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ 5 سال قبل (یعنی 2019ء میں) پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا ضرورت سے زیادہ یا بے دریغ استعمال کیا گیا، جس کی وجہ سے پاکستان میں تقریباً 60 ہزار افراد کی موت ہوئی۔
ڈبلیو ایچ او نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ٹائیفائڈ، ڈائریا اور ٹی بی کا سبب بننے والے بیکٹیریا میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی ہے۔دنیا بھر میں 2019 میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے 13 لاکھ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔
طبی ماہرین کا کہناہ ہے کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشا استعمال ان ادویات کو بیکٹیریا کے خلاف غیر مؤثر کر رہا ہے۔