وزیراعظم کی سربراہی میں اکنامک ایڈوائزری کونسل قائم

408

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی سربراہی  میں اکنامک ایڈوائزری کونسل قائم کردی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اکنامک ایڈوائزری کونسل (اقتصادی مشاورتی کونسل) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔

اقتصادی مشاورتی کونسل 9 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں جہانگیر ترین، ثاقب شیرازی اور شہزاد سلیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کونسل مختلف سبسڈیز، معیشت کی بہتری اور مالیاتی تبدیلیوں کا جائزے لینے کے لیے پالیسی سازی کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے فروغ اور ترقی کے لیے اقدامات بھی تجویز کرے گی۔

اقتصادی مشاورتی کونسل کے قیام کا نوٹی فکیشن فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔ کونسل میں جہانگیر ترین، ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم کے علاوہ مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر اور  سلمان احمد بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نئے مالی سال کے بجٹ اور معاشی پالیسیوں کے حوالےسے بھی کونسل سے مشاورت کریں گے۔