پاکستان چیمپئنز لیگ 2024: فائنل میں پشاور لائنز کو شکست لاہورسکندرز فتح یاب

700
the final, Lahore Iskandars victorious

فیصل آباد : لاہور سکندرز نے اعصاب شکن مقابلے میں پشاور لائنز کو 2رنز سے شکست دیکر دوسری بار پاکستان چیمپئنز لیگ جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان چیمپئنز لیگ 2024 کے فیصلہ کن مرحلے میں پشاور لائنز ہدف کے تعاقب میں6وکٹوں پر 217رنز بناسکی۔ گوہر آفریدی کی132رنز کی شانداراننگز بھی رائیگاں گئی۔ ساجد خان کو آل راؤنڈر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسرا انٹر لوپ پاکستان چیمپئنز لیگ 2024 کے فیصلہ کن معرکے میں لاہور سکندرزاور پشاور لائنز مدمقابل ہوئے۔ دفاعی چیمپئن لاہور سکندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 218رنز بنائے۔ ساجد نے 43گیندوں کی مدد سے86رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہوگئے۔ محمد فیض 47، رفاقت حسین نے 27رنز بنائے جبکہ کپتان ذوالفقار سواتی نے دو، مثل خان، گوہر آفریدی اور قیوم نے ایک، ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور لائنز ہد ف کے تعاقب میں6وکٹوں پر 217رنز بناسکی، گوہر آفریدی کی132رنز کی اننگز بھی پشاور کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکی۔ مثل خان 30اور عظمت شاہ24 رنز بناسکے جبکہ زوار خان نے دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ محمد فیض اور ساجد خان اور احسن نے ایک وکٹ لی۔ ساجد خان کو آل راؤنڈر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پشاور کے مثل خان279رنز بناکر دوسرا انٹر لوپ پاکستان چیمپئنز لیگ 2024 کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ لاہور سکندرز کے محمد فیض اور زوار خان سب سے زیادہ 7،7وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔