پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

492
Timings changed

لاہور:   پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 2026 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ایس ایل 2025 کی ونڈو سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں پشاور اورکوئٹہ میں پی ایس ایل کروانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی، جس پر اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ  اس کا فیصلہ ان دونوں شہروں کا ماحول سازگاراور معاون ہونے سے مشروط ہوگا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل میں کُل اب تک 6 ٹیمیں پی ایس ایل کا حصہ ہیں، جن میں لاہور قلندر، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈایٹرز، ملتان سلطان ، پشاور زلمی، اسلام آبا د  یونائیٹڈ، شامل ہیں۔