پاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق

198

اسلام آباد:پاکستان اور ترکیہ نے اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اتفاق رائے ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی کی وفاقی وزیربرائے اقتصادی اموراحد خان چیمہ سے ملاقات میں طے پایا ۔

 ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کیدرمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانے  پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون کونئی بلندیوں تک پہنچانے پراتفاق کیا گیا ۔

وفاقی وزیربرائے اقتصادی اموراحدخان چیمہ نے 2022 کے پاکستان اورترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے کو ایک اہم پیشرفت کے طور پر سراہا۔

وفاقی وزیر نے ترکیہ کے سفیر کو پاکستان میں ایس آئی ایف سی کے قیام سے آگاہ کیا جس کا مقصد دوست ممالک کیدرمیان سرمایہ کاری کو راغب کرنا تھا۔

ملاقات کے دوران کارپوریٹ فارمنگ  کے لئے پاکستان میں ترکیہ کی سرمایہ کاری کے امکانات کو بھی اجاگر کیا گیا جن میں زرعی مشینری  اور آلات شامل ہیں۔

فریقین نے دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اور بزنس ٹو بزنس انتظامات کے ذریعیت عاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترکیہ کے سفیر نے اا یس آئی ایف سی کی اہمیت کوسراہتے ہوئے ا علی سطحی اسٹریٹجک کو آپریشن کونسل اور اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک کیذریعے دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے اورتوانائی،بینکنگ،تجارت اورریلوے کیشعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے خواہش کا اظہارکیا۔

اعلی سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ا گلے سیشن میں منصوبوں  پرتبادلہ خیال کیلئے ملاقات جلد ہی متوقع ہے، جس میں تجارت کے حجم کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانے پرتوجہ مرکوز ہو گی۔

  ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان میں ترکیہ بینک کی برانچ کے قیام کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پروفاقی وزیربرائے اقتصادی امور نے حکومت پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔