سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا

278
will be held tomorrow

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا۔

بدھ کے روز سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کی تھی جس پر سپریم کورٹ کی جانب سے آج ازخود نوٹس لے لیا گیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ازخود نوٹس پر بینچ کل سماعت کرے گا جبکہ کیس بینچ ون کے سامنے مقرر کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بھی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ذکر ہوا تھا۔

بدھ کو کی جانے والی پریس کانفرنس میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار کو ایک سال بعد چیزیں یاد آرہی ہیں، عوامی نمائندے دُہری شہریت نہیں رکھ سکتے تو آپ کیسے رکھ سکتے ہیں؟۔

فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ جج دہری شہریت کے ساتھ کیسے بیٹھے ہیں، امید کرتے ہیں آپ کا جواب جلد آئے گا، اب کوئی پگڑی اچھالے گا توہم اس کی فٹبال بنا دیں گے۔

نیب ترامیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ذکر کیا تھا۔