کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی اب کاروباری مرکز اور روشنیوں کا شہر نہیں رہا ہے۔ یہ اب مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہم میڈیا کے ذریعے وفاق اور صوبوں کو بتاتے ہیں کہ کیا مسائل ہیں ،کراچی کو اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرنا پڑے گی۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کا روزگار قرض پروگرام ، آئی ٹی پروگرام ملک بھر میں مقبول ہورہا ہے اور کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے، گورنر ہاؤس میں ہم جو کام کررہے ہیں وہ تو ایک چھوٹا سا کام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیرینہ مسائل کی وجہ سے کراچی کے لوگ اب جذبے کے ساتھ کام نہیں کررہے۔