ٹی 20: پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست  دے کر سیریز نام کرلی

439

ڈبلن: پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے نام کرلی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز  کا آخری میچ ڈبلن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں آئرلینڈ کی جانب سے فتح کے لیے پاکستان کو 179 رنز کا ہدف ملا تھا، جسے قومی ٹیم نے 17 ویں اوور میں پورا کرلیا اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 75 اور محمد رضوان نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی کی بنیاد فراہم کی۔ ان کے علاوہ صائم ایوب نے 14 اور افتخار احمد نے 5 رنز بنائے۔ اعظم خان 18 اور عماد وسیم ایک رن بنا سکے۔آئرلینڈ کے مارک ایڈیئر نے تین اور کرگ ینگ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ، جس پر آئرلینڈ نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 178 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ آئرلینڈ کے لورکن ٹکر نے 73 اور اینڈی بیلبرین نے 35 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ہیری ٹیکٹر نے 30 اور گراہم ہوم نے 10 رنز بنائے جب کہ دیگر کھلاڑی کوئی بھی ڈبل فیگر میں داخل نہیں جو سکے۔

پاکستان شاہین شاہ آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2، محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔