وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرایک ساتھ بیٹھ کرمذاکرات کریں، رانا ثنااللہ

175
شانگلہ والا خادم پاکستان اور بنی گالہ والا سیاسی شیطان ہے ، رانا ثناء اللہ کا شیخ رشید کو جواب

اسلام  آباد: سابق وزیر داخلہ و رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ نے کہا کہ قومی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا ہونا ناگزیر ہے ، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالا دستی کیلئے مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔

نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرایک ساتھ بیٹھ کرمذاکرات کریں  تاکہ جمہوری نظام کو بہتر بنایا جاسکے ۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس ہوتا ہے کہ بد قسمتی سے ایک سیاسی رہنما موجود ہے جو جمہوری نظام اور پارلیمنٹ کو نہیں مانتا ۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی پر الزام لگایا کہ وہ جمہوریت کے ذریعے انتشار اور بغاوت کے بیج بونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اپوزیشن بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر مذاکرات کرے تا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے ۔ کیونکہ قومی مسائل کا واحد حل صرف مذاکرات  ہی ہیں ۔