عمران خان کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے:شرجیل میمن

263

 شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو سپورٹ کرنے والا کوئی غیر ملکی بھی ہو سکتا ہے، الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے باوجود اسے سزا نہیں ہوئی، ایک پاکستانی شہری کو بھارت اور اسرائیل سے کیوں فنڈنگ ہورہی تھی۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یہ کونسا جیل کا قیدی ہے، جسے سزا ہوگئی پارٹی چلا رہا ہے، ٹکٹ بھی دے رہا ہے، کبھی کسی کو یہ سہولت ملی، جیل سے حکومتیں اور سینیٹرز بن رہے ہیں۔ کرسٹل اور آئس خودکش بمبار ہے، صحافیوں کی گرانٹس بڑھائی جائیں گی، وزیرِ اعلیٰ سندھ سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم منشیات کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، اس جہاد میں ہمیں صحافیوں کی مدد چاہیے، جو لوگ منشیات کے عادی ہو رہے ہیں وہ آپ کے اور ہمارے بچے ہیں۔