گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم نے پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم کو معطل کردیا

250

  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اور سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ کومعطل کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم کی طلب و رسد اور وفاقی حکومت کی خریداری کے پروگرام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین و دیگر نے شرکت کی اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نا کروائی گئی

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاسکو چار لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے۔