آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، وزیراعظم کا صورتحال پر تشویش کا اظہار

295

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز  شریف نے  آزادکشمیرمیں 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرعملدرآمد کیلئے ہڑتال کے تیسرے روزبھی  پبلک ٹرانسپورٹ ،دکانیں، بازار اور کاروباری مراکز بند ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کرکے آزاد جمو کشمیر کی صورتحال  پر  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس صورتحال میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتجاج کے نام  پر قانون کو  ہاتھ میں لینے اور  سرکاری املاک کو  نقصان  پہنچانے کی اجازت کیس کو  نہیں دی جائےگی، احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ تین دن سے آزاد کشمیر میں 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرعملدرآمد کیلئے ہڑتال تیسرے روزبھی جاری ہے جس سے نظام زندگی ٹھپ ہوکررہ گیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ ،دکانیں، بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں، عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔