لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر لڑکیوں کے نکاح پر رجسٹرار کیخلاف کارروائی کا حکم

202

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر لڑکیوں کے نکاح کے معاملے پر نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی  کرنے کا حکم جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے  مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے کیس کی سماعت کے دوران خاتون عظمت بی بی کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے کم عمر بچوں کی شادی روکنے کے حوالے سے واضح احکامات جاری کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نکاح کے وقت رجسٹرار، گواہوں اور نکاح خواں   کے پاس دلہن کی عمر کے حوالے سے دستاویزات ہونا لازمی ہے۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ حکم کے باوجود کمسن بچوں کی شادیاں کی جارہی ہیں۔ بظاہر نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں عدالتی احکامات پر عمل نہیں کررہے۔ متعلقہ ادارے ایسے نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔