کراچی میں شدید گرمی کی لہر، مئی میں درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ

316
winds

کراچی: شدید گرمی کی لہر نے  شہر قائد کو لپیٹ میں لے رکھا ہے جب کہ مئی میں درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے کئی دن تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق آئندہ دنوں میں شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب بھی معمول سے زیادہ رہے گا اور شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے وسطی سندھ کے اضلاع میں درجہ حرارت 47 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔

بدھ کے روز کراچی میں ہواؤں میں  نمی کاتناسب مزید بڑھ گیا اور گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 36.9ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا جب کہ  بدھ کومئی کے اوسط درجہ حرارت سے 1.1ڈگری زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہوائیں چلنے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ شہرمیں گرم ومرطوب موسم کے باوجود بدھ کی دوپہر ہوا میں نمی کا تناسب گذشتہ روز کے مقابلے میں 5 فیصد مذید اضافے کے بعد 59فیصد ریکارڈ ہوا۔