پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی القعدہ 10 مئی جمعہ کو ہوگی

403

اسلام آباد: پاکستان میں نئے قمری مہینے کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی القعدہ 10 مئی بروز جمعہ ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد وزارت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں آج بدھ کے روز ذی القعدہ کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم ذی القعدہ 10 مئی جمعہ کے روز ہوگی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ ذی الحجہ کا چاند6جون بروز جمعرات کو دن کو قاہرہ کے وقت کے مطابق 2:39پر پیدا ہوگا۔ اس حوالے سے رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ مصر میں عید الاضحیٰ 2024کا پہلا دن اتوار 16 جون 2024کو ہوگا جب کہ وقوف عرفہ 15جون کو ہوگا۔ اس طرح ذی الحج کے مہینے کا آغاز جمعہ 7جون 2024کو ہوگا۔