پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی

639
impose martial law

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل لاء لگانے والے پہلے معافی مانگ لیں پھر میں نو مئی والوں سے بھی کہہ دوں گا تو وہ بھی معافی مانگ لیں گے۔

غیر آئینی اقدامات کے خلاف جہاد شروع کردیا ہے اور اب ایک ایسے جہاد کا آغاز کیا جس کے بغیر حقیقی آزادی ناممکن ہے۔یہ بات انہوں اسلام آباد میں منعقدہ “تحفظ آئین پاکستان کیسے اور کیوں؟” کے عنوان سے سیمنار میں  خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک ادارے اپنی متعین کردہ حدود میں نہیں رہیں گے اُس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے، اب ہمیں جرات کر کے اصلاحات کرنی ہوں گی۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کل ایک پریس کا کانفرنس ہوئی اور کہا گیا کہ ہمیں اپنی حدود کا پتہ ہے، ہر ڈپٹی کمشنر، الیکشن کمیشن کے دفتر میں آپ کا بندہ کیا کررہا ہے؟ یہ غیر آئینی ہے اس مداخلت کے خلاف اٹھنا جہاد ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا ملک میں صرف نو مئی پہلا برا کام ہوا؟ ملک میں مارشل لاء لگائے گئے ان لوگوں کو کیا سزا دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ڈکٹیٹرز کو پارلیمنٹ سے تحفظ دیا گیا، مارشل لاء لگانے والے پہلے معافی مانگ لیں۔

محمود خان اچکزئی نے متنبہ کیا کہ جس دن ائین کو چھیڑنے، مارشل لگانے کی کوشش کی گئی ہمارے کارکن سڑکوں پر ہوں گے۔