بانی پی ٹی آئی پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں: عارف علوی

205
friendly environment

 لاہور: سابق صدر عارف علوی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

سابق صدر عارف علوی نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری سے ملاقات کی۔

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، وہ انصاف کے متقاضی ہیں، جو ٹرائل کرنا ہے کریں، میں بانی پی ٹی آئی کو کیا مشورہ دوں، وہ تو پہلے ہی جیل میں ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ چاہتا ہوں 9 مئی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنے اور مجرموں کو سزا دی جائے، دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑے گا، عوام اور ملک کا سوچیں، 8 فروری کے لیے نشان تک چھین لیا گیا مگر عوام نے پھر بھی ساتھ دیا۔