بھارت میں عام انتخابات کاتیسرا مرحلہ شروع، لوگ سبھا کی 93نشستوں پر ووٹنگ 

277
general elections in India

نئی دہلی: بھارت میں منگل کو عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی دس ریاستوں میں لوک سبھا کی 93 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے، جس میں گجرات کی 25، بہار کی 5، مدھیہ پردیش کی 9، آسام کی 4، چھتیس گڑھ کی 7، کرناٹکا کی 14، گوا کی 2، مہاراشٹر کی 11، اترپردیش کی 10 اور بنگال کی 4 نشستیں شامل ہیں۔

ریاست گجرات سے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما اور وزیر داخلہ امیت شاہ تیسرے مرحلے کے اہم امیدوار ہیں، انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ایک ہزار 331 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابات کے دو مرحلوں میں 190 حلقوں کے لیے ووٹ ڈالے جا چکے ہیں، جس میں ٹرن آوٹ 67 فی صد رہا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تیسرے مرحلے میں اپنے آبائی علاقے احمد آباد میں امیت شاہ کے حلقے میں میں ووٹ کاسٹ کیا۔ چوتھے مرحلے کے لیے پولنگ 13 مئی کو ہوگی، جب کہ 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔