ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا امتحانی فارم جمع کرانے کیلئےایک اور آخری موقع

430
Secondary Education Karachi

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے امتحانی فارم جمع کرانے کے لئے ایک اور آخری موقع فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات خالد احسان کی خصوصی اجازت کے بعد اسکولوں اور طلباء و طالبات کی آسانی کیلئے جمعہ 10/ مئی 2024ء کی سہ پہر 2:30 سے شام 5:00 بجے تک جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ فارم، رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرنے کا آخری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں اور طلباء وطالبات سے کہا ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 3500روپے بذریعہ کیشکے ساتھ10/مئی کو بورڈ کے اکاؤنٹس سیکشن میں لازمی جمع کرادیں۔7/ مئی سے 11مئی 2024ء تک رہ جانے والے پرچہ امتحانات کے اختتام کے بعد بورڈ کی جانب سے قائم جانے والے قریبی امتحانی مرکز پر لئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ لیٹ فیس کی کٹوتی میں کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور دی گئی تاریخ ختم ہونے کے بعد کسی بھی قسم کا امتحانی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔