عمران خان اور شاہ محمود کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی

163

اسلا م آباد:سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  اور سابق وزیر خارجہ و وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی ہو گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپیلوں پر سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے سلمان صفدر و دیگر جب کہ ایف آئی اے پراسیکوشن ٹیم میں حامد علی شاہ، ذوالفقار نقوی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کیس کے سلسلے میں دلائل دیے جب کہ وکلا کی جانب سے کیس جلدی ختم کرنے کی استدعا کی گئی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے مزید بتایا کہ اس ہفتے میں دلائل مکمل کر لوں گا۔

عدالت نے کہا کہ اگر ایک میں بریت ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں سب میں بریت ہے ۔ اگر ایک میں سزا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں سب میں سزا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔