بھارتی رہنماں کے بیانات علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اسحاق ڈار

191
energy project

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوائے، آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوں کا نوٹس بھی لیا جائے۔

او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سمیت سیاسی اور سیکیورٹی ماحول کا جائزہ لیا گیا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

نائب وزیر اعظم  نے کہا کہ بھارت منظم طریقے سے کشمیری عوام کو بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم کر رہا ہے،  بھارتی حکام نے اختلاف رائے کو کچلنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے بیانات علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، عالمی برادری آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی رہنماں کیاشتعال انگیز بیانات اوربلاجوازدعوں کا بھی نوٹس لے۔