اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عوامی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی دعوے فراڈ پر مبنی ہیں، ہمیں عوام تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے، جلسے اور جلوس کرنے کی اجازت نہیں مل رہی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ عام انتخابات کے نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے، اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے جلد ملاقات ہوگی، ملاقات کے بعد جو بھی فیصلہ ہوگا وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ ہم درخواست دے کر ہر شہر میں ہر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں،لیکن ہماری درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بناکر جیل میں رکھا ہوا ہے، موجودہ حکومت کو پریشانی لاحق ہے کہ عمران خان کے باہر آتے ہی حکومت ختم ہوجائے گی۔