اسٹیبلشمنٹ نے قتل کے سوا میرے خلاف ہر ممکن کوشش کی، عمران خان

290
the law of the jungle

راولپنڈی:  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے میرے خلاف ہر ممکن کوشش کی ہے، بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے لیکن میں مرنے سے نہیں ڈرتا، غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا۔

عمران خان نے کہاکہ آج پاکستان ایک خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے، عوام نے ریاستی انتخابی سازشوں اور نہ صرف پی ٹی آئی کی اعلی قیادت بلکہ اس کے کارکنوں کے خلاف جبر، قید و بند اور اذیتوں کو مسترد کر دیا ہے،بحران میں گھری ہوئی معیشت، بڑھتی ہوئی مہنگائی، سیاسی طور پر ناراض اور معاشی طور پر مشکلات کے شکار عوام کے درمیان ریاست تنہا ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ   ریاست اپنی سنگین غلطیوں کے ازالے کے لیے تیار نہیں، جس کی وجہ سے پاکستان اس نازک موڑ پر پہنچ گیا، میرے تمام مقدمات سننے والے جج صاحبان سے گزارش  ہے ان  کیسز کو بلاجواز تاخیر کا شکار کرنے کی بجائے جلد سے جلد ان پر فیصلہ کیا جائے۔