اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چاند پر جانے والے پہلے سیٹلائٹ مشن “آئی کیوب قمر” چین کے ہینان خلائی لانچنگ سائٹ سے روانہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن پاکستانی وقت 2 بج کر 27 منٹ پر خلا میں روانہ ہوا۔ اور یہ سیٹلائٹ پانچ دن میں قمری مدار میں پہنچ جائے گا۔
انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید کے مطابق پاکستان کا سیٹلائٹ مشن تین سے چھ ماہ تک چاند کے ارد گرد چکر لگائے گا۔
اس حوالے سے مشن کے آغاز پر ملکی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اس شاندار کامیابی پر خوشی اور مبارکباد کا اظہار کیا۔